پنجاب میں وائلڈ لائف شکار کے لائسنس میں تبدیلی۔ ہرن، چنکارہ، نیل گائے اور اڑیال کا سال بھر شکار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ؟

                                                  نیلگائے اوپر۔ چنکارا نیچے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہرن، چنکارہ، نیل گائے اور اڑیال کے سال بھر شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پنجاب وائلڈ لائف کی ویبسائٹ پر ابھی تک چنکارا و دیگر کے شکر کے متعلق کوئی اپڈیٹ واضح نہیں۔

صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت قانون ساز کمیٹی کے اجلاس میں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

شکار پرمٹ کے اجراء کی فیس میں تبدیلی اور ۲۹ پرندوں کے شکار پر پابندی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت کا بینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں جنگلی خنزیر کو شکار کے فورتھ شیڈول سے پہلے شیڈول میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کے پہلے شیڈول سے مراد کے کوئی بھی شخص جو وائلڈ لائف شکار کرنے کا عام لائسنس رکھتا ہو وہ خنزیر کا شکار کرسکتا ہے۔

                                                                 پنجرے میں قید چنگارا ہرن۔ انسانی بچاؤ کے لیئے سینگ پر پلاسٹک پائپ۔

کابینہ کمیٹی نے وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی،اری گیٹڈ فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم بل، ایکواکلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن بل اور خان پور کیڈٹ کالج رحیم یار خان کو فعال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کے دوہزار اٹھارہ میں فیصلہ میں لکھے گئے جانوروں کی شکار پر سخت پابندی عائد تھی تاہم اب اس کی اجازت سال بھر کے لیے دے دی گئی ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۲ میں پنجاب وائلڈ لائف نے ۱۷ اڑیال مقامی جنگلوں میں چھوڑے تھے تاکہ ان کی آبادی میں اضافہ ہو۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply