کراچی کے سفاری پارک میں دو ہاتھی طبعی اور خوراک کی کمی کے سبب بیمار

کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے 4 ہاتھیوں سے متعلق درخواست کی سماعت پر جرمن ڈاکٹر فرینک گورٹز عدالت میں پیش ہوئے، کے ایم سی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہاتھیوں کا معائنہ ہوچکا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ معائنے کے وقت چڑیا گھر کے ذمے دار بھی موجود تھے، تفصیلی رپورٹ کے لیے کچھ وقت درکار ہے، ڈاکٹر فرینک نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ کیلیے 2 ہفتے کی مہلت دی جائے، میں کل پاکستان سے واپس جارہا ہوں۔

کراچی کے سفاری پارک میں دو ہاتھی طبعی اور خوراک کی کمی کے سبب بیمار

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرینک تفصیلی رپورٹ بذریعہ ای میل ارسال کریں گے، عدالت نے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمن ڈاکٹر نے چاروں ہاتھیوں کو مجموعی طور پر صحت مند قرار دیا، سفاری پارک کے 2 ہاتھیوں ملکہ اور سونو کا وزن زیادہ ہوچکا، دونوںکو پاؤں کا انفکیشن ہے، مسلسل کھڑے رہنے کے باعث پاؤں میں تکلیف ہے۔

چڑیا گھر کے ہاتھی نور جہاں اور مدھو بالا کے دانتوں میں انفیکشن ہے، تمام ہاتھیوں کا وزن قدرے زیادہ اور جسم میں ورم کی علامات ہیں، ہاتھی ”سونو” کو میل بتایا گیا جو کہ فیمیل ہے، سفاری پارک میں دونوں ہاتھیوں کو غذائی مسائل کا سامنا ہے، دونوں ناخن زیادہ بڑھے ہوئے ہیں، فوڈ پیڈ، پھوڑے بھی تھے، چڑیا گھر میں دونوں ہاتھیوں کو دانتوں کے شدید مسائل ہیں، ہاتھیوں کے پیروں کو فوری اور مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

علاج کے ساتھ خراب اور متاثرہ دانتوں کو ہٹانا ضروری ہے، سرجری کے ذریعے دانتوں کو ہٹایا جاسکتا ہے، تشنج، دیگر جراثیم اور بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن لازمی ہے، پاؤں اور دانتوں کی بیماریاں جان لیوا بن سکتی ہیں، ہاتھیوں کو مطلوبہ سہولیات اور ماحول دینا ضروری ہے، ہاتھیوں کیلیے فوڈ کیئر پروگرام کی ضرورت ہے، ہاتھیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر متحرک کرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply